نجی تعلیمی ادارے طلبہ کو خسرہ کی ویکسین لگوائیں ، منسوب صدیقی 

Nov 16, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے محکمہ صحت سندھ کے احکامات کی روشنی میں سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو بذریعہ خط ہدایات جار ی کی ہیں کہ سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 15سال تک کی عمر کے تمام طلبہ کو خسرہ سے حفاظت کی ویکسی نیشن لگوائی جائے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم نجی تعلیمی اداروں میں جاکر ویکسی نیشن کا عمل انجام دے رہی ہے۔تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی ٹیم کیساتھ مکمل تعاون کریں اور15سال تک کے تمام طلبہ کو خسرہ سے بچا ئوکی ویکسین لگوائیں۔حفاظتی ویکسین کی یہ مہم 15نومبر سے پورے پاکستان میں شروع کی گئی ہے جو27نومبر2021تک جاری رہے گی والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کیساتھ تعاون کرین اور اپنے بچوں کی صحت کی خاطر ویکسین لگوائیں۔ 

مزیدخبریں