جائیداد میں حصہ مانگنے پر وڈیرے کی دھمکیاں

Nov 16, 2021

سکھر(بیورو رپورٹ )روہڑی کچے کے علاقے قادر پور کے مکین لاشاری برادری کے شاہد علی درگاہی لاشاری نے اپنے عزیز کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کا بااثر وڈیرہ  جائیداد سے حصہ مانگنے پر ہمارا جانی دشمن بن گیا اور مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے ہراساں کررہا ہے گذشتہ روز بھی ہم لوگ جب گھر واپس آرہے تھے تو نامعلوم مسلح افراد نے ہمیں روک کر ڈرایا اور دھمکیاں دی کے اگر دوبارہ حصہ مانگا تو تم کو جان سے مار دینگے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی مگر پولیس ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں