نیشنل ایکوریم ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا سات میٹر لمبا سانپ رکھا گیا ہے،پروجیکٹ سی ای او
ابوظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ایکوریم کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی جائیں گی۔ جس میں شارک، اسکولز آف فش، منٹاریز اور سمندری کچھوے شامل ہیں۔
نیشنل ایکوریم ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا سات میٹر لمبا سانپ رکھا گیا ہے۔ سپر اسنیک نامی اژدھے کا وزن 115 کلو گرام ہے جب کہ اس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے۔پروجیکٹ کے سی ای او محمد عبداللہ الزابی نے کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ اس سی ورلڈ پارکس کی تعمیر پر نہایت خوش ہے۔
یہ آئندہ نسل کا میرین لائف پارک ہوگا۔جبکہ امارات میں یہ آبی حیات کے ایک بڑے تحقیقی مرکز اور جانوروں کی نگہداشت کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کرے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی مقام میں مقبوبلیت حاصل کرنے کے لیے یہ ایکیوریم ایک اہم کردار ادا کرے گا۔