امیریکن ایئر لائنز کی نیو یارک سے دہلی کی نان اسٹاپ فلائٹ دوبارہ شروع

 اپنے ہاں سفری مانگ کی واپسی کے ساتھ ہم اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بڑھانا چاہتے ہیں،امیریکن ائیرلائنز

امیریکن ایئر لائنز نے بھارت کے لیے اپنی نان اسٹاپ پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایئر لائنز نے یہ اقدام بھارت کے لیے ایک دہائی تک معطل رہنے والی اپنی فلائٹس کو دوبارہ سے بحال کرتے ہوئے کیا ۔امریکی ایئر لائنز کی طرف سے کہا گیا کہ اس نے یہ فیصلہ دنیا بھر سے امریکا کا سفر کرنے والے خواہشمندوں کی ایک بڑی تعداد کی دوبارہ سے امریکا کی طرف توجہ کی وجہ سے کیا۔ای ایم ای اے سیلز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹوم لیٹگ نے بھارت کے لیے امیریکن ایئر لائنز کی نان اسٹاپ فلائٹس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ اپنے ہاں سفری مانگ کی واپسی کے ساتھ ہم اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے بھارت سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ٹوم لیٹگ نے کورونا وبا کے پھیلاﺅ سے اب تک سفری مشکلات کا سامنا کرنے والے مسافروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بہت سے مسافر واقعی نان اسٹاپ پروازوں میں سفر کرنا چاہتے ہیں۔ کورونا کے پیش نظر ہمیں بخوبی اندازہ ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان سفر کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن