عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت گھٹ گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1874ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1350روپے سستا ہو کر1لاکھ24ہزار850روپے پر آگیا جبکہ دس گرام سونا1157روپے کی کمی سے1لاکھ7ہزار39روپے ہو گیا ۔