مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت  عروج پر ہے: وقاص انجم جعفری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان سید وقاص انجم جعفری نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی آپس کی لڑائیوں میں عوام پس کر رہ گئی ہے۔ملکی معیشت تباہ، مہنگائی، بے روزگاری اور لا قانونیت عروج پر ہے۔ ملکی مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی ڈیفنس سرکل لاہور کینٹ کے زیر اہتمام گرینڈ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں کارکنان و ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن