محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں تین افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات 

Nov 16, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار ) محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں تین افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ عمران تبسم منیجر شیخوپورہ سرکل کو صہیب افضل کی جگہ جہلم سرکل جبکہ صہیب افضل کو صدر دفتر لاہور میں رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ محمد اقبال معاون شعبہ ایڈمن کو عمران تبسم کی جگہ پر منیجر شیخوپورہ سرکل تعینات کیاگیا ہے۔ تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

مزیدخبریں