لاہور(خصوصی نامہ نگار)انگلینڈ کی ممتاز ”کوونٹری یونیورسٹی“ سے طالبہ سمرہ مرسلین نے بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری کے امن بیانیہ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ڈاکٹر سمرہ مرسلین منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اہلیہ،ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی چھوٹی ہمشیرہ،منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنما حاجی عبد الغفور کی صاحبزادی اور”الہدایہ یو کے“ کے سربراہ ڈاکٹر زاہد اقبال کی ہمشیرہ ہیں۔اس اعلیٰ تعلیمی اعزاز اور عظیم کامیابی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماو¿ں نے ڈاکٹر سمرہ مرسلین ان کے والد حاجی عبد الغفور،ان کے بھائی زاہد اقبال اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو مبارکباد دی۔
انگلینڈ کی ”کوونٹری یونیورسٹی“ سے طالبہ نے طاہر القادری کے امن بیانیہ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی
Nov 16, 2022