یو ای ٹی کا 29 واں کانووکیشن ،2ہزار621 طلبہ میں اسناد تقسیم 


لاہور(سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر،کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا 29 واں کانووکیشن منعقد ہوا ، جس میں مرکزی اور ذیلی کیمپسزسمیت 2ہزار621 طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ کانووکیشن میں 21پی ایچ ڈی، 758ایم ایس، ایم فل اور1ہزار842بی ایس سی کی ڈگریاں دی گئیں۔ اس دوران شاندار کاکردگی دکھانے پر 38 طلباءمیں 64 طلائی تمغے تقسیم کئے گئے۔کانووکیشن کی صدارت چانسلر یو ای ٹی و گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کی ۔تقریب کے دوران انٹر لوپ کے سی ای او مصدق ذوالقرنین کو اعزازی ڈگری سے بھی نوازاگیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی انجینئر بلیغ الرحمان نے کامیاب طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی اور انجینئرنگ کا سفر ایک صدی پر محیط ہے۔ یونیورسٹی کے انجینئرز ہی کی بدولت آج وطن عزیز تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انجینئر بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی موجودہ دور میں طلبا و طالبات کے مستقبل کو سنوارنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے وفدنے صدرمیاں ظفر اقبال کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز حامد علی، وائس پریزیڈنٹ محمد سرفراز، وائس پریزیڈنٹ شاہدہ منیر، صدر راولپنڈی چیمبر آف سمال انڈسٹریز طارق محمود جدون اور دیگر شامل تھے۔جبکہ پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کا بنیادی ایجنڈا پاک چین فوڈ اینڈ کلچرل اینالاگ پر بات چیت کرنا تھا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...