ماسکو(اے پی پی)روس نے مزید 100 کینیڈین شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نےکینیڈا کی طرف سے بار بار روس مخالف پابندیوں کے جواب میں مزید 100 کینیڈین شہریوں کو داخلے سے روک دیا۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ نئی بلیک لسٹ میں اعلی عہدے دار، کاروباری افراد ، میڈیا اور مالیاتی اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو روس مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ مکمل فہرست کے تحت اب 1,005 کینیڈین شہری روسی پابندیوں کی زد میں ہیں جن میں سفری پابندی بھی شامل ہے۔
پابندی عائد