ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کی روک تھام کیلئے اقدامات ناگزیر ہےں، شیری رحمان


اسلام اباد(خبرنگار)مصر میں جاری COP27 میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث نقصانات کے ازالے اور روک تھام کے حوالے سے ٹھوس اور مربوط اقدامات ناگزیر ہےں۔ عالمی کانفرنس کا انعقاد کے تناظر میں کئے گئے اقدامات اور فیصلوں پر عملدرآمد کا تعین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ انیوں نے کہا کہ مشترکہ چیلنجوں کے لیے دیر پا حل تلاش کرنے کی کوشش اولین ترجیحات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت درجہ کی تبدیلی میں غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم زہریلی گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کے ذمہ دار ہیں لیکن ہم اس کو مزید کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ دوسری جانب ترقی یافتہ ممالک کو اس حوالے سے مربوط اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ 
شیری رحمان

ای پیپر دی نیشن