آسام علیحد گی پسندوں کا حملہ بھارتی فوجی بھاگ گئے گاڑی تباہ کئی زخمی

Nov 16, 2022


دسپور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند عسکری جماعت ”الفا“ کے جنگجو¶ں نے انڈین آرمی کے قافلے پر گھات لگا کر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج جان بچانے کیلئے ملٹری آپریشن ادھورا چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔ عینی شاہدین نے بتایا اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ اچانک ہونے والے حملے سے بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خوف زدہ ہو کر گاڑی سے اتر کر محفوظ مقام کی جانب دوڑ لگا دی۔ یونائٹڈ لبرشن فرنٹ آف آسام کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں بھارتی فوج کی بارودی سرنگ پروف گاڑی کو مکمل طور پر تباہ کمر دیا گیا جبکہ جان بچانے کی کوشش میں گاڑی سے اتر کر بھاگنے و الے کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے الفا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کو ناکام بنا دیا۔
حملہ
 

مزیدخبریں