عمران خان اچھے بچے بن کر فیس سیونگ مانگ رہے ہیں: حسن مرتضیٰ 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ عمران خان اب سب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر خان صاحب کو نہیں باقی سب کو خوشی ملے گی۔انہیں لانگ مارچ کا راستہ دے دیا گیا ہے ،مگر وہ براستہ بھٹنڈہ واپس زمان پارک پہنچیں گے۔خراب طبیعت کے باوجود رانا ثناءاللہ ان کی طبیعت ٹھیک کر دےںگے۔اب خان صاحب اچھے بچے بن کر فیس سیونگ مانگ رہے ہیں۔ان کے لیے بہترین آپشن اسمبلیوں میں واپسی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گڑھی شاہو مےں پارٹی کے بانی کارکن مرحوم مانی پہلوان کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد اسلم گل اور جمیل منج کے ساتھ پریس کانفرنس اورصحافےوں کے سوالات کے جواب دےتے ہوئے کےاہے۔دریں اثناءسےدحسن مرتضی اور اسلم گل دیگر پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کی کامریڈ کارکن شاہدہ جبیں کے گھر گئے اور ان کے شوہر کی وفات پران سے تعزیت کی جبکہ وہ اچھرہ کے علاقے مےں شہےد رپورٹر صدف نعیم کے گھر گئے اور ان کے شوہر اور والد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے پارٹی کارکن ملک رشید کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب مینارٹی ونگ کے نائب صدر ایڈون سہوترا کے والد کے وفات پر اظہار افسوس کے لیے نشاط کالونی بھی گئے۔جبکہ سید حسن مرتضی کی 50ویں سالگرہ کی تقریب پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں منائی گئی اور کےک کاٹا گےا۔

ای پیپر دی نیشن