پنجاب بھر میں کمیٹیاں آئندہ ماہ بھی یوم زکوٰة منائیںگی 

Nov 16, 2022


لاہور ( نیوز رپورٹر) سیکر ٹری زکوٰةوعشر پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ”یو م زکوٰة“ کا انعقادکیا گیا۔ تمام ضلع زکوٰةوعشر کمیٹیاں آئندہ بھی مہینے میں ایک دن”یوم زکوٰة“ کے طور پر منائیں گی تاکہ عوام الناس کےساتھ ساتھ صاحب ثروت افراد کو بھی محکمہ زکوٰة وعشر کی خدمات سے متعلق مکمل آ گاہی حاصل ہو سکے۔ اضلاع میں سیمینار / واک اور دیگر پروگرامز منعقد کیے گئے جن میں ممبران ضلعی و مقامی زکوٰةکمیٹیوں کے علاوہ عوام الناس خصوصاً علاقہ کے معززین، عوامی نمائندگان / اراکین پارلیمنٹ، علماءومشائخ، چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران، انجمن تاجران، زمیندار / کاروباری طبقہ اور دیگر مخیر و صاحب استطاعت لوگوں نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں