لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیے پر قوم کو بے وقوف بنا نے کے ساتھ خود اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر رہا ہے۔ وہ اپنی پارٹی اور ملک کے ساتھ بھی غیر سنجیدہ ہے۔ مسلسل یو ٹرن لینے کے بعد عمران خان اور اس کے حواری قوم کو بتائیںکہ وہ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ ان کا ایجنڈا کیا ہے؟ پہلے جب اپوزیشن میں تھے تو وہ بھی کوئی اطمینان بخش سیاسی کردار ادا نہ کر سکے۔سائفر پر اپنے کارکنوں اور قوم کو بیوقوف بنایا گیا۔ امریکہ سے مخالفت کی باتیں کرتے رہے، اب امریکہ کی مخالفت سے بھی ہٹ گئے ہیں۔ تو بتائیںوہ کرنا کیا چاہتے ہیں۔ کیونکہ سیاست کا ہمیشہ کوئی نہ کوئی نظریہ اورمقصد ہوتا ہے۔لیکن عمران خان کا مقصد اقتدار کے حصول کے لئے تمام اصول توڑنے اور جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ خود پی ٹی آئی کارکن بھی پریشان ہیں کہ ہر نئے دن میں عمران خان کا بیانیہ بدلا ہوتا ہے تو بتائیں کہ اس قوم کے ساتھ وہ مزید کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں۔لیکن یہ چیز ثابت ہوگئی ہے کہ عمران خان ایک غیر ذمہ دار اور غیر سنجیدہ سیاستدان ہے، جسے پتہ ہی نہیں کہ اس نے کیا کرنا ہے۔سیاسی لیڈر شپ آنے والے حالات کا سوچ کر مسائل کا حل دیتی ہے، مگر ایسی کسی صف سے عمران خان محروم ہیں۔
عمران خان جھوٹے بیانیے پر قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں: عبدالغفور راشد
Nov 16, 2022