عمران خان دنیا کا سب سے بڑا دھوکے باز ہے: خواجہ عمران نذیر 

Nov 16, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،غزالی سلیم بٹ ،تنویر ضیا بٹ اورسید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا کہ سائفرکے ذریعے قوم کو دھوکہ دینے والا عمران خان اب ایک اور یو ٹرن لے رہا ہے اور امریکہ کے ساتھ تعلقات چاہتا ہے،یہ دنیا کا سب سے بڑا دھوکے باز ہے قوم اسے معاف نہیں کرے گی، ادارے قانون کے مطابق چلتے ہیں کسی کی خواہش کے مطابق نہیں،فتنہ خان کے لانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے فتنہ خان بھارت کے ہیرو تو ضرور بن چکے ہیں لیکن پاکستانی عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتنہ خان ہرجانے کے مقدمے میں مفرور ہیں۔فارن فنڈڈ فراڈ فتنے کے ساتھ کوئی مذاکرات کی گنجائش نہیں اور عمران خان الیکشن نہیں بلکہ ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر فساد برپا کرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی۔

مزیدخبریں