ایک ہفتے میں 34 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کاچالان

Nov 16, 2022


لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کابغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے ۔ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف جاری کریک ڈاو¿ن مےں ایک ہفتے کے دوران 34 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ۔ سی ٹی او لاہورڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔شہری موبائل کی حفاظت کیلئے طرح طرح کے طریقے اپناتے ہیں، سر کی حفاظت کیلئے کیوں نہیں۔موٹرسائیکل پر آنا ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، مال روڈ پر ٹریفک خلاف ورزی پر ڈرائیور کا لائسنس بھی چیک کیا جائےگا۔لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ پر سخت سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔مال روڈ کو ٹریفک قوانین کے حوالے ماڈل روڈ بنائیں گے۔

مزیدخبریں