لاہور(سپورٹس رپورٹر ) فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ قطر اپنے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکتا رہے گا۔ مخالفین منفی میڈیا مہم چلا رہے ہیں ۔
کیونکہ لوگ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے کہ قطر جیسا ایک چھوٹا سا ملک، سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا مقابلہ جیت گیا۔انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے ایونٹ کیلئے اپنے ملک میں کی جانی والی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بڑے ایونٹ کیلئے تمام تر ضروری چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، ان میں اضافی فلائٹس اور چارٹرڈ طیاروں کے مدد سے دونوں ہوائی اڈوں پر زیادہ سے زیادہ پروازوں کا بندوبست بھی شامل ہے۔ان کے مطابق اس لحاظ سے ہم بہت اچھی طرح سے اپنی تمام تر تیاریاں کر چکے ہیں۔