راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بارش اور ٹھنڈی ہواو¿ں کے باعث موسم سرد ہو گیا، کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے متعدد علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا،گندگی سے بھرے نالے اور گلیوں کی نالیوں کے گندے پانی نے مکینوں اور راہ گیروں کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں، اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والی موسلا دھار بارش اور تیز ٹھنڈی ہواو¿ں نے موسم سرد کر دیا سردی بڑھنے سے شہریوں نے گیس ہیٹر اور لکڑیاں جلانے لگے،موسلادھار بارش کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں الف شاہ قبرستان روڈ، ڈاکخانہ چوک، لال کڑتی، ریاض آباد، التمش روڈ، ٹاہلی موہری چوک اور بکرا منڈی روڈ کے ارد گرد بنے نالوں اور گلیوں میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندگی سے بھری پڑی ہیں اوربارش کا پانی مختلفجلہوں سے باہر نکل کر مکینوں اور راہ گیروں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا،گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی آمد ورفت سے گندے پانی کے چھینٹے پڑنے سے کپڑے خراب ہو نے لگے،ان علاقوں کے مکینوں نے بتایا کہ کینٹ بورڈ چکلالہ کے شعبہ صفائی کا عملہ یہاں کی صفائی کرے تو ایسی صورت حال نہ ہو۔