راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بہبود آبادی پروگرام کو گھر گھر کی دہلیز پرپہنچانے کیلئے ہمارے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ مرد وخواتین اور سوشل موبلائزر پوری تندہی سے اپنے علاقوں میں سرگرم عمل ہیں، ان خیالات کااظہار ضلعی آفسر بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن نے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز اپنے اپنے علاقوں کے بیوٹی پارلرز، دستکاری سنٹرز، نجی سکولوں،مساجد اور یونین کونسلوں میں جاکر بہبود آبادی پروگرام کے بارے میں ناصرف آگاہی دے رہے ہیں بلکہ پمفلٹ اور لٹریچر بھی تقسیم کرکے عوام میں شعور وآگاہی پہنچارہے ہیں انہوں نے کہا کہ متوازن خاندان ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہے، ماں اور بچہ کی صحت کے ساتھ ساتھ ہمارے ورکر عوام میں مختلف بیماریوں ڈینگی، کرونا اور موروثی بیماریوں کے بارے میں بھی آگاہی پہنچارہے ہیں، ورکرز ہفتہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی اور علاقہ میں موجود علمائ، یونین کونسلرز، بیوٹی پارلرز، دستکاری سنٹروں اور نجی سکولوں سے رابطہ کی تفصیلات کی رپورٹ بھی دینے کے پابند کئے گئے ہیں۔
تھانہ روات کے علاقے سے لڑکی اغوائ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے علاقے سے لڑکی اغواءہوگئی پولیس کو فاروق نے بتایا کہ بنی سرائے کے علاقے سے میری 17/18 سالہ بہن شبانہ کو ملزمان نثار اور تصور نے اغوا کر لیا ہے۔