راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوراٹر راولپنڈی مرضیہ سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر طارق محمود قاضی، ڈی ای او ایلیمنٹری یاسین خان بلوچ، ممبرز ڈی آر اے ابرار احمد خان و نعیم الحسن، ڈپٹی ڈی ای اوز ملک آصف محمود و محمد اخلاق, ملک اختر محمود، کرنل ر فواد حنیف، محمود اعجاز بٹ نے شرکت کی، میٹنگ میں سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کاروائی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 30 کے قریب نجی تعلیمی اداروں پر اتھارٹی کی طرف سے عائد جرمانوں کی عدم ادائیگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے سربراہوں کو ذاتی طور پر17 نومبر کو طلب کرلیا اور ساتھ ہی 10 نومبر کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کردہ چھٹی کے باوجود بعض تعلیمی اداروں کے کھلنے پر انھیں اتھارٹی کے سامنے جواب طلبی کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے جس سے صرف 3 تعلیمی اداروں نے اپنے جوابات جمع کروائے دیگر اداروں کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ان اداروں پر جرمانہ عائد کرنے کے بارے میں آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا۔ مرضیہ سلیم نے کہا کہ ان 3 ادروں کے سربراہان کو تنبہ کی جائے گی کہ آئندہ سے احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگا۔
جرمانوں کی عدم ادائیگی، 30 نجی تعلیمی اداروں کے سر براہ 17 نومبر کو طلب
Nov 16, 2022