علماءطلباءکو منشیات سے بچانے کےلئے کردار ادا کریں ، اظہا ربخاری 

Nov 16, 2022


راولپنڈی ( جنرل رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا تعلیمی اداروں میں منشیات روکنے کےلئے کڑی سزاﺅںکا اعلان خوش آ ئندہے ، نشہ زہر ہے،اس سے چھٹکارہ میں خیر ہے، چوہدری پرویز الہی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف سزا مقرر کر کے جہاد کیا ہے ، طلباءکو منشیات سے بچانے کےلئے علماءکردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار متحدہ علماءمحاذ صو بہ پنجاب کے چیئرمین علامہ پیر سید اظہا ربخاری نے حافظ اقبال رضوی ، پیر عتیق الرحمن شاہ، علامہ زاہد کاظمی ، مولاناسیف اللہ سیفی ،شوکت جعفری ، علامہ کوثر عباس قمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ منشیات کا عادی مجرم نہیں ، مریض ہوتا ہے جو اپنی قیمتی زندگی کو خود ہی دہشت گردی کی نظر کر دیتا ہے ، منشیات کے خلاف جنگ میں امن کمیٹی انتظامیہ کے سنگ ہے، منشیات فروشی انسان کو ضمیر فروش بنا دیتی ہے ،منشیات ہنستے بستے گھرانے اُجاڑ دیتی ہے، اس کو آگ لگانے میں ہی انسانیت کی بقاءہے۔

مزیدخبریں