میٹھے مشروبات صحت عامہ، ملکی معیشت کےلئے حقیقی خطرہ ہیں، ڈاکٹر شازیہ ا سلم 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)میٹھے مشروبات پاکستان کی صحت عامہ اور معیشت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں شوگر ڈرنکس پر ٹیکس میں تاخیر ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتی ہے،پاکستان 2045 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 62 ملین تک پہنچ جائے گی پاکستان میں موٹاپا اور غیر متعدی امراض بالخصوص ذیابیطس اور دل کی بیماریاں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں۔ مزید نقصانات کو روکنے کے لیے ہم میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھانے سمیت فوری پالیسی اقدامات کریں گے، یہ بات ڈاکٹر شازیہ اسلم سومرو نے ذیابیطس کے عالمی دن 2022 کے موقع پر ماہرین صحت اور اراکین پارلیمنٹ کے درمیان مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس 
کا اہتمام پناہ نے مقامی ہوٹل میں کیا ، ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ، ایم این اے ڈاکٹر ثمینہ مطلوب، ڈاکٹر صبا امجد، سی ای او ہارٹ فائل، منور حسین سول سوسائٹی کے نمائندے، ہیلتھ پروفیشنلز شامل تھے ۔
میزبانی پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناءاللہ گھمن نے کی۔

ای پیپر دی نیشن