شاعر مشرق نے خودداری اور خود انحصاری کا پیغام دیا: ڈاکٹر بدر عالم

Nov 16, 2022


اسلام آباد( پ ر) ممتاز معالج ڈاکٹربدر عالم اور چیئرمین خود مختار تحریک پاکستان ڈاکٹر محسن حسن نے کہا کہ شاعر مشرقؒ کا پیغام خودداری ‘ خود مختاری اور اتحاد ویکجہتی کی مہکاریں عام کر رہا ہے۔ افکار اقبال کی روشنی لے کر ہم اپنے انفرادی واجتماعی مسائل کا خاتمہ کرسکتے ہیں ،یوم اقبال کی مناسبت سے خصوصی نشست میں معالجین کا کہنا تھا کہ خود انصاری اور خودداری کی طرف پیش قدمی کے لیے ہمیں اقبال کا شیدائی ہونا پڑے گا۔ ڈاکٹر بدر عالم نے کہا کہ اساتذہ کرام اور اہل دانش وبصیرت نئی نسل تک گاھے بگاہے فرمودات اقبال پہنچانے کا فریضہ ادا کرتے رہیں انکا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کم مناظر ایسے دیکھے گئے جب دلیر اور عدیم المثال لیڈر شپ کے باعث تاریخ کا رخ موڑا گیا ہو‘ بلاشبہ قیام پاکستان حضرت اقبالؒ اور حضرت قائداعظمؒ کی کرامت ہے۔ ڈاکٹر محسن حسن نے کہا کہ شاعر مشرقؒ نے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم ترین قیادت میں مسلمانوں کی نتیجہ خیز جدوجہد نے خواب اقبال کو سچ کر دکھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا قبال ڈے ہم سے ہر سطح پر وطن دوستی کا تقاضا کررہا ہے، پورے نومبر کو شاعر مشرق کے نام سے منسوب کرنا ضروری ہے ۔

مزیدخبریں