کراچی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر NA-242شہباز شریف سیکریٹری ضلع کیماڑی کے انچارج خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے‘ مسلم لیگی ملک کی بلندی اور تحفظ کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں عمران خان اپنے ہر عمل سے پاکستان کو کمزور کرنے اور اس کو نقصان پہنچانے کے منفی سازش پر عمل پیرا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ اور اتحادی ساتھی ملک کی ترقی معیشت کی مضبوطی اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں ۔ ضلع کیماڑی کے صدر حاجی صالحین تنولی نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کے تحفظ کیلئے تمام محب وطن لوگ اور سیاستدان اتحاد کی ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں اور پاکستان دشمن عمران خان کی سیاہ سازش کو ہر صورت ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں سائفر بیانیہ امریکی سازش سے جھوٹے عمران خان کی دست برادری قوم ملک و جمہوریت کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے عمران خان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ ریلی میں نائب صدر سندھ دین محمد لغاری، سینئر نائب صدر ضلع کیماڑی راجہ منشا، جنرل سیکریٹری ضلع کیماڑی رانا وارث، اقبال خاکسار، PS-115کے صدر نوشاد تنولی، PS-116کے صدر دلدار کھوکھر کے علاوہ تمام یوسی عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
خواجہ غلام شعیب