کراچی (نیوز رپورٹر)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ڈاو¿ یونیورسٹی میں مستحق مریضوں کے 100لیور ٹرانسپلانٹ مفت کئے جائیں گے، جن کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ ڈاو¿ یونیورسٹی لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ کی جانب سے 75سے زائد جگر کے ٹرانسپلانٹ کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں انھوں نے ڈاو¿ یونیورسٹی میں پچاس کروڑروپے کی لاگت سے تیار ہونے والے نئے او پی ڈی کمپلیکس کا نقاب کشائی کرکے رسمی افتتاح کیا۔ بعد ازاں گاما نائف سینٹر سے متصل آنکالوجی سینٹر (کینسر سینٹر) کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت ہیلتھ پروفیشنل کو ہر وہ الاو¿نس دینے کو تیار ہے جو کسی اور صوبے میں دیا جا رہا ہے۔ سندھ میں سیلاب کے باعث جو تباہی آئی ہے اس کے اثرات ہر شعبے پر پڑے ہیں سندھ بجٹ پر اضافی مالی بوجھ بڑھا ہے جس کے باعث صوبے کے تمام ہی شعبوں سے وابستہ افراد ان حالات کو سمجھیں۔ تقریب سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، ڈاو¿ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، "سیاگ" کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سعد خالد نیاز، لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر جہانزیب حیدر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے پچاس لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈاو¿ کو مالی معاونت کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے نجی شعبے کے افراد کے تعاون سے 81ٹرانسپلانٹ کر دیئے اور مزید ٹرانسپلانٹ ابھی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے او پی ڈی کمپلیکس میں 56کلینک ہوں گے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر ہوسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کینسر سینٹر میں حکومت سندھ کے تعاون سے ڈھائی ارب روپے کی مالیت سے ایم آر لائنیک نصب کی جا رہی ہے۔ڈاو¿ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی ‘ ڈاکٹر سعد خالد نیاز اور ڈاکٹر جہانزیب حیدر نے کہا کہ ڈا یونیورسٹی اسپتال میں جگر کی پیوندکاری کے پچھتر سے زائد ٹرانسپلانٹ کامیابی سے انجام دے دیئے گئے ہیں جس کے بعد ڈا یونیورسٹی میں جگر کی پیوندکاری کے 75 سے زائد کیسز مکمل ہوگئے جس میں ایک آٹو ٹرانسپلانٹ بھی شامل ہے جو طبی سائنس کی دنیا میں اب تک صرف چار ہی انجام دیے گئے ہیں اور یہ پاکستان کے لئے اعزاز ہے کہ چار میں سے ایک پاکستان میں ہوا ہے۔تقریب کے آخر میں پروفیسر محمد سعید قریشی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو یادگاری شیلڈ دی۔ قبل بلاول بھٹو نے اوپی ڈی کمپلیکس کے میں پودا بھی لگایا ۔۔
بلاول بھٹو