انٹربورڈ نے پری انجینئرنگ نتائج کا اعلان کر دیا


کراچی (نیوز رپورٹر) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر پری انجنیئرنگ سال دوئم کے سالانہ امتحانات برائے 2022کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ آدمجی سائنس کالج کے طالبعلم سید حماد محمود نے 1100میں سے 1047 95.18) فیصد) مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن کامکس کالج کے محمد عاقب میمن اور بحریہ کالج کی عائشہ نجیب مشترکہ طور پر 1042 94.73)فیصد) مارکس لے کر جبکہ تیسری پوزیشن ملیر کینٹ کالج کے عثمان فیضیاب خان نے 1039 (94.45)فیصد لے کر حاصل کی۔ امتحانات میں شرکت کے لیے 24587امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 24168نے شرکت کی اور نتائج کا تناسب 58.48فیصد رہا۔ اے ون گریڈ میں 1875امیدوار کامیاب ہوئے۔ اے گریڈ میں 2322امیدوار، بی گریڈ میں 2914امیدوار، سی گریڈ میں 3844، ڈی گریڈ میں 2960اور ای گریڈ میں219امیدوار کامیاب ہوئے۔
 اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...