کراچی (نیوز رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان
علامہ ساجد علی نقوی کا بین الاقوامی یوم رواداری پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ رواداری انسانی تقاضا اور فطرت کی پکار ہے تمام مذاہب نے رواداری پر زور دیا البتہ اسلام میں اس کی بڑی اہمیت ہے جبکہ قرآن و سنت کی طرف سے بڑی تاکید ہے سماج میں روداری ہی وہ بنیادی عنصر ہے جس کے سبب معاشرے اعتدال پر قائم رہتے ہیں اور زندگی پرسکون ہوتی ہے7دہائیاں قبل اقوام متحدہ کے قیام کا بنیادی مقصد بھی انسانی حقوق کی فراوانی بین الاقوامی جارحیت و اجارہ داری کا خاتمہ اور تہذیبوں کے ٹکراو کو کم سے کم کرکے رواداری کو فروغ دینا تھا مگر افسوس آج گراونڈ پر یہ فضا کہیں نظر نہیں آتی چناچہ ملکو ں کی جو صورتحال ہے خصوصا یمن، فلسطین،کشمیر شام اورافریقہ سمیت دیگر خطوں میں وہ تشویس ناک ہے اس کیساتھ اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہاہے پڑوسی ملک بھارت میں البتہ یہ معاملہ یہیں نہیں رکتا خود ملکوں کے اندر بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں تو صرف رواداری کا یوم منانے سے کیا مسائل حل ہونگے؟اس حوالے سے اقوام متحدہ پہلے اپنا ہاو¿س ان آرڈر کرے۔
علامہ ساجد علی نقوی
رواداری انسانی تقاضا اور فطرت کی پکار ہے‘ علامہ ساجد علی نقوی
Nov 16, 2022