کراچی (پی پی آئی) رواں سال سندھ سمیت چاروں صوبوں میں عرب حکمرانوں اور شاہی خاندانوں کے کل 36افراد کو شکار کے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔وہ ساحلی، میدانی، اور پہاڑی علاقوں میں اپنے بازوں کے ذریعے آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں شامل نایاب پرندہ تلور کا شکار کرسکیں گے۔ ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں آج بھی سیلاب کا پانی موجود ہے یا جہاں شورش ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سندھ میں صوبائی حکومت نے مقامی افراد کے شکار کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم عرب شکاریوں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
عرب حکمرانوں
عرب حکمرانوں اور شاہی خاندانوں کے 36افراد کو شکار کے اجازت نامے جاری
Nov 16, 2022