حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد انجمن تنظیمات اہلسنت کے چیئرمین محمد راشد قادری بزم رضا پاکستان کے صدر مولانا سید مقبول احمد نوری ،انجمن فیضان مدینہ کے چیئرمین محمد شاہد عطاری، انجمن ذکر مصطفی کے صدر محمد جنید قادری نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو سے مطالبہ کیا ہے کہ یونٹ نمبر11،لطیف آباد میں میونسپل سہولیا ت کو بہتر کیا جائے ۔
مصطفی مسجد، سخی وہاب کمپلیکس پر تجاوزات سے سڑکیں ، گلیاں تنگ ہو گئی ہیں، دوکانوں کے آگے پتھارے لگائے ہوئے ہیں۔