ملتان( سپیشل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل شیخ طارق رشید نے کہا کہ عمران خان ایک بزدل لیڈر ہیں۔ وزیر آباد مین اپنے اوپرخود ساختہ حملہ کروا کا اپنے جھوٹے آزادی لانگ مارچ سے راہ فرار کرنے کا بہانہ تھا عمران خان نے غریبوں کے بچوں کو مروا کر خود زمان پارک میں بند کمرے میں رہائش کر لی ہے جو عمران خان کے جھوٹ اور یو ٹرن کے ذریعے سارے ڈرامے کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے عمران نیازی کو پارٹی کے اندر سے ہی فی الحال مائنس کروا دیا گیا ہے شاہ محمود قریشی کی عرصہ دراز کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے آن کو تحریک انصاف کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھاکر لانچ کیا جارہا ہے۔