پائیدار ترقی کا بنیادی جزو امن ہے‘ آئی جی سا¶تھ پنجاب 


ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور سماجی تنظیم کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی جس کا عنوان "امن اور پائیدار ترقی" تھا کانفرنس کے مہمان خصوصی آئی جی ساوتھ پنجاب احسان صادق تھے جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر سعدیہ ارشاد تھیں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی آئی جی ساوتھ پنجاب احسان صادق نے کہا کہ پائیدار ترقی کا بنیادی جزو امن ہے۔ ایک صحت مند کاروباری ماحول ترقی کے لیے اہم ہے، اور تنازعات کا شکار کمیونٹیز میں، غیر معتبر سماجی خدمات اور غربت، بھوک اور عدم مساوات جیسے سماجی مسائل کے پھیلاو کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ملک کی ترقی اور استحکام نوجوانوں پر منحصر ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو معاشرے کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھال کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ر فوکل پرسن ڈاکٹر سعدیہ ارشاد نے کہا کہ امن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا غربت کو کم کرتا اور تنازعات کو روکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...