خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ عمران خان ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے بلکہ سازشی عناصر کا ملک میں رہ کر ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے فائنل کال آتے ہی ضلع خانیوال سے بھرپور قافلہ شرکت کے لیے تیار ہے وہ کھگہ ہاو¿س جہانیہ میں میڈیا نمائندوں اور ورکرز اور خواتین سے خطاب کر رہی تھیں اس موقع پر پیر عثمان شاہ کھگہ، اقبال خان خٹک، لطیف خان خٹک ایڈووکیٹ ، حیبب اللّٰہ وڑائچ صدر بار جہانیہ، طاہر بسی، طارق شاہ، نذیر احمد خان، مرزا عمران خواتین ونگ تحصیل کی صدر رابعہ معظم ایڈووکیٹ اور یوتھ ، آئی ایس ایف کے نوجوان بھی موجود تھے مسز شاہدہ احمد نے نے کہاامپورٹڈحکومت بری طرح فلاپ ہو چکی ہے