میلسی(نمائندہ نوائے وقت) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں انسولین کا فقدان شدت اختیار کر گیا دو دراز کے علاقوں مترو، دوکوٹہ، جلہ جیم اور مضافات سے آنے والے شوگر کے مریض انسولین حاصل کئے بغیر واپس لوٹنے لگے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہے اس لیے بازار سے مہنگے داموں انسولین نہیں خرید سکتے انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔