میلسی(نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار+ تحصیل رپورٹر)نظام عدل کو چلانے کیلئے بار اور بنچ میں عزت و احترام کا رشتہ ضروری ہے وکلاء اور ججز ایک دوسرے سے وقار سے پیش آئیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے میلسی بار کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں کہا کہ کامیابی کیلئے نوجوان وکلاءمحنت کریں اور اپنی قابلیت بڑھائیں اور جونیئر ججز بھی کام پر عبور حاصل کریں مل جل کر عوام کو مثالی انصاف دیں گے میلسی بار کی روایات ہمیشہ اعلی رہی ہیں تقریب سے صدر بار سید شبیر حسین کاظمی، جنرل سیکرٹری چوہدری ممتاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ کے اچھے تعلقات کے بغیر انصاف ممکن نہ ہے نوجوان وکلاء کیلئے چیمبرز اور پارکنگ کیلئے جگہ کی ضرورت ہے تقریب سے سینئر ایڈیشنل سیشن جج محمد زبیر، صدر بار وہاڑی بابر منظور دوگل، صدر بار بوریوالہ چوہدری محمد صدیق، جنرل سیکرٹری بار وہاڑی رانا عمران ریاست نے بھی خطاب کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل، ایڈیشنل سیشن جج طاہر خلیل، سینئر سول جج وہاڑی خالد یعقوب وڑائچ، سول جج درجہ اول محمد طاہر حبیب، سول جج محمد عدنان گوندل، سول جج فیض الحسن بخاری، سول جج رستم علی ملک، سول جج عثمان مجید، سول جج غلام مصطفی، سول جج محمد حسین سمیت سینئر وکلائ چوہدری محمد اسلم، ملک مشتاق گنب، مہر ظفر اقبال، میاں قمر الدین سفیر، قمر عباس ہاشمی، جاوید حسین نجفی سمیت وکلاءکی کثیر تعداد موجود تھی۔
میلسی بار
نظام عدل چلانے کیلئے بنچ اور بار میں باہمی احترام کا رشتہ ضروری‘ عاقل چوہان
Nov 16, 2022