بستی ملوک( نمائندہ نوائے وقت) بستی ملوک سینئر آئی سرجن ڈاکٹر محمد شفیق لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا , اپنی آنکھوں کو روزانہ تازہ پانی سے دھوئیں زیادہ دیر تک موبائل فون کمپیوٹر اور ٹی وی سکرین پر نظر جمانے سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے۔
تیز دھوپ میں سن گلاسز کا استعمال کریں اور اپنی آنکھوں کی بینائی کو بڑھاپے میں بھی قائم رکھیں ، شوگر کی وجہ سے اندھے پن میں اضافہ ہو رہا ہے ۔