کراچی(اسپورٹس رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کی ویلٹر و یٹ کیٹگری کے فاتح باکسر عثمان وزیر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باکسنگ کے فروغ ، عالمی مقابلوں میں پاکستان کی کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارک باد دیتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت باکسنگ کے فروغ کے لئے اقدمات یقینی بنائے گی کیونکہ پاکستان کے نوجوان با صلاحیت ہیں انہیں بہتر ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ ورلڈ ویلٹر ویٹ کیٹگری کے فاتح عثمان وزیر نے گورنرسندھ کو بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس کیٹیگری میں پاکستان کی طرف سے چیمپئن بنا۔
گورنرسندھ سے ورلڈ ویلٹر ویٹ کیٹگری کے فاتح عثمان وزیر کی ملاقات
Nov 16, 2022