’’ای پے پنجاب‘‘کو ’’راست‘‘سے منسلک کیا جا رہا ہے: صوبائی وزیر خزانہ


 لاہور(کامرس رپورٹر ) محکمہ خزانہ پنجاب کے تحت"ای پے پنجاب" کو وفاقی حکومت کے فوری ادائیگیوں کے نظام "راست" سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ای پے پنجاب کے راست کے ساتھ اشتراک کے بعدصوبائی سطح پر ہونے والی وصولیوں کو آن لائن سسٹم کے تحت با آسانی سٹیٹ بینک میں منتقل کیا جا سکے گا۔ راست کے تحت محصولات کی منتقلی وصولیوں کے نظام میں میں شفافیت کے ساتھ عددی معیشت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ ۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری نے گزشتہ روز  محکمہ خزانہ پنجاب میں معمول کے جائزہ اجلاس میں ای پے پنجاب پر تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...