مکوآنہ ( این این آئی )پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی امدادی قیمت کے اعلان میں تاخیر اور کرشنگ سیزن کی تاریخ نہ دینے سے پنجاب میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔پنجاب میں ہول سیل میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو چینی 90 روپے ہوگئی ہے جبکہ ریٹیل میں چینی 95 سے 100 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔گزشتہ سالوں میں گنے کی سپورٹ پرائس ( امدادی قیمت) ستمبر میں جاری کی جاتی رہی ہے، چند روز قبل رمضان شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ کے آغاز کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے یہ کہہ کر روک دیا کہ ابھی گنے کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
گرانفروشوں کوجرمانے کرشنگ سیزن کی تاریخ نہ دینے سے چینی کی قیمت میں اضافہ
Nov 16, 2022