کراچی (کامرس ڈیسک)آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی اتحادی آل سرجانی ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے آفس کے باہر سرجانی ٹاؤن میں قبضے اور بالخصوص حالیہ انکروچمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے اٹھارہ اتحادی انجمنوں کے مرکزی عہدیداران رئیلٹرز، قبضہ مافیا سے متاثر الاٹیز اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں قبضہ مافیا نا منظور نے نعرے درج تھے قبضہ مافیا کے خلاف شدید نعرے بازی کے دوران آل کراچی رئیلٹرز ایسی ایشن کے صدر ایم رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹاؤن کراچی کا مقبوضہ علاقہ بن چکا ہے کے ڈی اے قبضہ مافیا سے سرجانی ٹاؤن کا مقبوضہ علاقہ فی الفور واگزار کروائے اور عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو انکروچمنٹ مافیا سے آزاد کروائے بصورت دیگر ہمارا اگلا احتجاج نہ صرف شدید ہوگا بلکہ ہم کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے باہر دھرنا اور بھوک ہڑتال کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر آل سندھ تاجر اتحاد کے چئیرمین جمیل پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تاجر برادری سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج اور آئندہ کے لائحہ عمل میں آکرا ساتھ عملی طور پرکھڑی ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف کوششوں میں سندھ تاجر اتحاد سرجانی ٹاؤن کے متاثرین کے شانہ بشانہ ہے اس موقع پر چئیرمین آکرا کاشف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ پر امن احتجاج کرنے والوں کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچ جائیں گے احتجاج کے دوران ڈی سی ویسٹ انتظامیہ نے آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی سات رکنی ٹیم سے مذاکرات اور تحریری درخواست جمع کرتے ہوئے مظاہرین کے سامنے قبضہ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی احتجاجی مظاہرے کے آخر میں صدر آکرا ایم رحمان نے آل سرجانی ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کامران خان جنرل سیکریٹری شیخ محموداور دیگر عہدیداران کو اس پر امن اور کامیاب احتجاجی مظاہرے پر خراج تحسین پیش کیا
سندھ تاجر اتحاد سرجانی ٹاؤن کے متاثرین کے شانہ بشانہ ہے، جمیل پراچہ
Nov 16, 2022