انٹربنک میں ڈالر 22 پیسے  سونا 1000 روپے تولہ مہنگا


کراچی (نیٹ نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج گزشتہ روز معمولی اضافہ ہوا ہے۔انٹر بنک میں ڈالر  22پیسے مہنگا ہوا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر بھائو 221.91 روپے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھائو 227 روپے 75 پیسے پر برقرار ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھائو ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھائو 851 روپے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 602 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھائو اٹھارہ ڈالر اضافے سے 1775 ڈالر فی اونس ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن