لاہور میں روٹی 14، نان 22روپے کا ہوگیا، باستمی چاول 20روپے کلو مہنگے 

Nov 16, 2022


لاہور (کامرس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نیا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا۔ نان 2روپے، روٹی 1روپے، باسمتی چاول  20روپے فی کلو مہنگے ہو گئے، دالوں کی قیمتوں میں5سے 20روپے فی کلو تک کمی کر  دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1295، 10کلو آٹے کا تھیلا 648روپے، چاول باستمی سپر نیا20روپے اضافے کے ساتھ 250روپے فی کلو، دال چنا باریک15 روپے کمی سے 200روپے، دال چنا سپیشل 20روپے کمی سے 210روپے،  دال مسور موٹی 10روپے کمی سے 225روپے،  دال ماش دھلی ہوئی 20روپے کمی سے 335روپے، دال ماش چھلکے والی 15روپے کمی سے 315روپے فی کلو، مونگ دال چھلکے والی 5روپے کمی سے 220روپے، کالا چنا موٹا لوکل 20روپے کمی سے 190روپے، کالا چنا باریک لوکل 20روپے کمی سے 180روپے، سفید چنا موٹا بغیر کسی اضافے سے 280روپے فی کلو،  بیسن 15روپے کمی سے 210روپے فی کلو، دودھ فی لٹر 135روپے، دہی فی کلو 160روپے، مٹن بغیر کسی اضافے کے 1500روپے فی کلو، بیف بغیر کسی اضافے کے 700روپے فی کلو، روٹی کی قیمت میں 1روپے اضا فے سے14روپے کی اور سادہ نان 2روپے اضافے سے 22روپے کا ہو گیا۔

مزیدخبریں