لاہور (کامرس رپورٹر )جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے کراچی میں این ٹی آر انڈسٹریل زون 1 اور2،نارتھ ٹاون فیز1 اور 2، 7 ونڈر سٹی کراچی اوردیگرشاندار پروجیکٹس کی کامیابی کے بعد 7’’ونڈر سٹی ملتان‘‘کے ڈیلرز کنونشن کا انعقاد 18نومبر کو ہوگا ۔تقریب کی سربراہی سی ای او جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈویلپرزعرفان واحد کریں گے جبکہ ڈیلرز کنونشن کا مقصد پنجاب کے ڈیلرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ترقی کی جانب بڑھتا ہوا ادارہ ہی نہیں بلکہ اپنے ڈیلرز کیلئے فیملی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تقریب میں جی ایف ایس بلڈرز کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محسن واحد ، منیجنگ ڈائریکٹر منصور واحد بھی شرکت کریں گے۔ ڈیلرز کنونشن میں تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے پراجیکٹ بریفنگ بھی دی جائیگی۔ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے ہمیشہ تاجروں اورصنعتکاروں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف سائز کے پلاٹس انتہائی مناسب قیمت پر پیش کئے گئے اور 7 ونڈر سٹی ملتان میں بھی یہی سہولت رکھی گئی ہے۔ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا سرمایہ کاری اور تعمیراتی خدمات کا ایک وسیع دائرہ کارہے۔ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے اس ڈیلرز کنونشن کے مہمان خصوصی کیپٹن (ر) محمد صفدر اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود و دیگر شرکت کریں گے۔