چکری (نامہ نگار)سابق امیدوار برائے چیرمین یونین کونسل سہال چوہدری محمد اسلم آف پنڈ ملہو نے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اس علاقے کی آن اور شان ہیں انھوں نے اس علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرکے عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیاسابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ہمارے سیاسی قائد اور محسن ہیں جن کے ساتھ کئی دہائیوں کا ساتھ آرہا ہے وہ اقتدار میں رہے یااپوزیشن میں ہم اپنی پوری برادری سمیت ان کے قافلے کا حصہ رہے گذشتہ کچھ دنوں سے ہمارے خلاف جھوٹے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کیے جارہے ہیں میں مخالفین پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری آج بھی تمام تر سیاسی وابستگیاں چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی بلکہ آنے والے عام انتخابات میں بھاری مارجن سے کامیابی دلائیں گے ہم انھیں چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ان جیسا وفادار اور محب وطن لیڈر اس علاقے تو کیا پورے ملک میں نہیں ہے ہمارے ہر دلعزیز قائد نے ہمیشہ اپنے ورکرزکو عزت اور مقام دیا ان کے دکھ سکھ میں شرکت کرتے ہوئے انھیں اپنے ساتھ لیکر چلے علاقے کی عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹھوس اور منظم فیصلے کیے جس کے اثرات سے آج بھی علاقہ مستفید ہورہا ہے۔
چوہدری نثارعلی خا ن چکری کی آن وشان ہیں، چوہدری اسلم
Nov 16, 2022