بیول (نامہ نگار) یونین کونسل بیول مسائل کی آماجگاہ بن گئی۔پوری یونین کونسل میں صرف ایک مرکز صحت ہے اسکے رہائشی یونٹ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔اسپتال کی عمارت سابقہ دور حکومت میں تقریبا 90 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کروائی گئی تھی لیکن عملے کی رہائش کی طرف کوئی توجہ نہ دی اسکے علاوہ واپڈا کی غفلت کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی ناکارہ ہو چکا ہے بڑی بڑی آبادیوں میںkv 50ٹرانسفارمر لگائے گے ہیں جو بجلی پوری نہیں کر سکتے اسکے علاوہ بھی بے شمار مسائل ہیں ان مسائل کو حل کون کریگا ۔