تحصیل گوجرخان کے امن کو برباد کرنے کی کوششیں کی جا رہیں ، مفتی انصرالقادری  

Nov 16, 2022


گوجرخان(نامہ نگار) تحصیل گوجرخان میں مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے شر پسند عناصر کی جانب سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلبیت اطہار کی شان میں کی جانے والی گستاخیوں کے خلاف اہلسنت و جماعت کی تمام تنظیموں کے زیر اہتمام عقیدہ اہلسنت کانفرنس کا انعقاد مرکزی جامع مسجد جی ٹی روڈ گوجرخان میں کیا گیا اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے امیر حاجی محمد رمضان چشتی ، دعوت اسلامی کے علامہ شکیل احمد عطاری اور جماعت اہلسنت کے صاحبزادہ خلیل احمد رضوی کو علما ومشائخ اور عوام اہلسنت گوجرخان کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مبلغ اسلام پیر مفتی انصرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ اہلسنت و جماعت کا نام سب سے پہلے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے لیا ترمذی کی حدیث میں  چار یاروں کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا دی افضلیت شیخین سنیوں کا عقیدہ ہے  نبیؐ سے محبت ایمان ،اہلبیت اور صحابہ سے محبت جان اور اولیا سے محبت اہلسنت کی پہچان ہے علامہ مفتی انصرالقادری نے اہلسنت کے عقائد کو قرآن ،حدیث اور اکابرین کی کتابوں کے حوالے سے بیان کیا اس موقع پر انہوں نے سعدی شیرازی ، بلگرامی اور عارف کھڑی میاں محمد بخش کی شاعری سے بھی عقائد اہلسنت کو واضع کیا۔عقیدہ اہلسنت کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر ایس ڈی پی او گوجرخان چوہدری محمد نواز اور ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر موجود رہے جبکہ کانفرنس میں تحصیل بھر سے علما ومشائخ اہلسنت اور عوام اہلسنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزیدخبریں