فتح جنگ کو ہا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، جگہ جگہ گہرے گڑے پڑگئے


  فتح جنگ ( عدیل افضل خان) بین الصوبائی شاہراہ فتح جنگ کوہاٹ روڈ ہائی وے کی عدم توجہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ جانے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے حال ہی میںکروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک بھی چند ماہ کے بعد ہی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے ناقص میٹریل اور غیر تسلی بخش کام کی وجہ سے خراب ہو چکی ہے کھنڈہ کے علاقہ ٹاہلی اڈا کے قریب شاہراہ کی تعمیر کا کام بھی تاحال مکمل نہیں ہوسکا جسکے باعث شاہراہ کے متذکرہ کئی کلو میٹر کے حصے پر آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے جس میں متعدد موٹر سائیکل سوار بھی گر کر زخمی ہوچکے ہیںجبکہ دوران تعمیر سڑک پر ڈالا گیا روڑا بھی گاڑیوں کے ٹائروں سمیت دیگر حصوں کا شدید متاثر کر رہا ہے متذکرہ بین الصوبائی شاہراہ فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹرالر کنٹینر اور آئل ٹینکر کی آمدورفت ہوتی ہے جبکہ متذکرہ شاہراہ کے اطراف میں بڑے بڑے درختوں کی شاخیں بھی روڈ تک پہنچی ہوئی ہیں جو رات کے اوقات میں بڑی گاڑیون کیلئے نقصان کا باعث بنتی ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن