کوٹ ادو( خبر نگار )اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فارم گورنمنٹ سیڈ فارم احسان پور نے بیسک اور سرٹیفائیڈ بیج پیدا کرنے کے لیے لگائے
جانے والی گندم کی کاشت کے موقع پر کاشتکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گندم کو منافع بخش بنانے کیلئے بوائی سے قبل ہی پنجاب حکومت نے اس کی امدادی قیمت بڑھاکر 3000روپے فی 40 کلوگرام مقررکر دی ہے تاکہ کاشتکارگندم کو ایک منافع بخش فصل کے طور پر زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کریں۔کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداواری لاگت میں کمی کیلئے 1200 روپے فی تھیلا خصو صی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر حاجی محمد شفیع گرمانی، ملازم حسین مور،ملک محمد ابراھیم ، منیر مہار، حاجی محمد ، احمد بخش، مختیار احمد، رانا ندیم سمیت دوسرے کاشت کار بھی موجود تھے