ملتان (سپیشل رپورٹر)چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ کرشنگ سیزن میں تاخیر کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے،گنے کی فصل پک کر تیار ہوچکی ہے مگر تاحال حکومت کی طرف سے امدادی قیمت کا اعلان نہ ہونا لمحہ فکریہ ہونے کے ساتھ حکومت کے کسان دوستوں وعدوں اور دعوؤں کو کھول کر واضع کردیا ہے کہ حقیقت میں انہیں کاشتکاروں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے،مستقبل پاکستان وفاقی و صوبائی حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے وہ جلد از جلد کرشنگ سیزن کا آغاز کرتے ہوئے ملز مالکان کو پابند بنائیں کہ وہ بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں