دنیاپور ( نامہ نگار ) ضلع لودھراں کی تینوں تحصیلوں میں انسداد سموگ مہم کے دوران 8 لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں حکومت کی جانب سے انسدادِ سموگ کے حوالے سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی میں ملوث 56 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لودھراں بابر رحمٰن وڑائچ نے ضلعی انسداد سموگ کمیٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں، صنعتوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے گا۔۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے انسپکشن بڑھائیں اور بھٹہ جات کے معائنوں کو یقینی بنائیں
انسداد سموگ مہم ‘ 8 لاکھ 65 ہزارکے جرمانے کئے‘ بابر رحمٰن
Nov 16, 2022